سوالات و جوابات

یہ سفاری کی ایکسٹینشن ہے، یہ صرف سفاری کے اندر اشتہارات کو بلاک کرسکتی ہے، دوسرے براؤزرز، ایپ یا گیمز کے اندر نہیں۔ جب ممکن ہو تو ویب ورژن کو استعمال کریں (جیسے سفاری میں youtube.com کھولیں)۔

سفاری بعض اوقات اپ ڈیٹ کرنے کے بعد فلٹرز کو دوبارہ لوڈ نہیں ہونے دیتا ہے۔ یہ چیک کریں کہ آیا ایپ کی ایکسٹینشن اب بھی ترتیبات میں فعال شدہ ہیں، اس کے بعد سفاری کو فورس ری اسٹارٹ کریں (باہر نکلیں اور دوبارہ کھولیں)۔

نہيں۔ ایپ ایپل کے آفیشل کنٹینٹ بلاکنگ API کو استعمال کرتا ہے - یہ آپ کے براؤزنگ ڈیٹا تک رسائی کیے کے بغیر سفاری کو بلاکنگ کے احکام کی فہرست فراہم کرتی ہے۔

ایپل ایک ایکسٹینشن کو 50,000 بلاکنگ کے احکام تک محدود کرتا ہے - بدقسمتی سے یہ جدید ایڈ بلاکر کے لیے کافی نہیں ہے۔ انہیں 6 ایکسٹینشنز میں منقسم کرنے سے ایپ کو سفاری میں 300,000 احکام تک کی فراہمی کی اجازت ملتی ہے۔

iOS/iPadOS میں ایڈریس فیلڈ کی بائیں جانب 'aA' کے بٹن پر تھپتھپائیں اور عارضی طور پر بلاکنگ کی کارروائی کو موقوف کرنے کے لیے 'کنٹینٹ بلاکرز کو بند کریں' کے اختیار کو منتخب کریں۔
اسی مینو میں، آپ 'ویب سائٹ کی ترتیبات' کو منتخب کر سکتے ہیں اور دائمی طور پر مسدود کرنے کو غیر فعال کرنے کے لیے 'کنٹینٹ بلاکرز استعمال کریں' کے اختیار کو غیر فعال کر سکتے ہیں۔

macOS میں ایڈریس فیلڈ کی دائیں جانب موجود ریفریش بٹن پر دائیں کلک کریں اور عارضی طور پر بلاکنگ کی کارروائی کو موقوف کرنے کے لیے 'کنٹینٹ بلاکرز کو بند کریں' کے اختیار کو کو منتخب کریں۔ ایڈریس فیلڈ پر دائیں کلک کریں اور 'ویب سائٹ کی ترتیبات' کو منتخب کریں اور بلاکنگ کی کارروائی کو دائمی طور پر غیر فعال کرنے کے لیے 'کنٹینٹ بلاکرز کو فعال کریں' کے اختیار کو غیر فعال کردیں۔

iOS/iPadOS:
پتہ کے خانہ کی بائیں جانب 'aA' بٹن کو تھپتھپائیں۔ 'ویب سائٹ کی ترتیبات' کو منتخب کریں اور 'کنٹینٹ بلاکرز استعمال کریں' کو آف کردیں۔
فہرست کو دیکھنے اور اس کا نظم کرنے کے لیے، ترتیبات > سفاری > کنٹینٹ بلاکرز پر جائیں۔

macOS:
پتہ کے خانہ پر رائٹ کلک کریں، 'ویب سائٹ کی ترتیبات' کو منتخب کریں، اور 'کنٹینٹ بلاکرز کو فعال کریں' سے نشان ہٹا دیں۔
فہرست دیکھنے اور اس کا نظم کرنے کے لیے، سفاری > ترجیحات > ویب سائٹس > کنٹینٹ بلاکرز پر جائیں۔

1. یہ یقینی بنائیں کہ Adblock Pro کو تریتیبات > سفاری > کنٹینٹ بلاکرز (iOS) یا سفاری کی ترجیحات > ایکسٹینشنز (macOS) میں فعال کیا گیا ہو۔

2. Adblock Pro کو لانچ کریں اور پہلے ٹیب میں دستیاب تجویز کردہ اختیارات کو فعال کردیں۔

3. اپنی وہائٹ لسٹ کو چیک کریں اور یہ دیکھیں کہ کیا غیر بلاک شدہ ویب سائٹ کا کوئی اندراج تو نہیں ہے۔

اگر اس سے مدد نہ ملے، تو اپنی ڈیوائس کو دوبارہ شروع کریں اور مذکورہ بالا اقدامات کو دوہرائیں۔ صرف ایک صفحہ کے بجائے، متعدد ویب سائٹس کو آزمائیں۔ اگر آپ کو اب بھی مسئلہ درپیش ہو، تو براہ کرم ہمیں بتائیں۔

صرف ایپ ورژن 6.5 یا اس کے بعد کے ورژن پر اور iOS 13 یا اس کے ما بعد کے ورژن پر اور macOS Catalina (10.15) یا اس کے مابعد کے ورژن پر سینک کا عمل تعاون یافتہ ہے۔ سینک کو عام طور پر پروپگیٹ کرنے میں ایک منٹ تک کا وقت لگ سکتا ہے۔ اگر یہ محسوس ہو کہ سینک کی کارروائی رک گئی ہے، تو بسا اوقات ایپ کو دوبارہ شروع کرنے سے اسے ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔

ہر ویب سائٹ کی ترتیبات کو آسانی سے ایڈجسٹ کرنے کے واسطے، آپ سفاری میں ایپ کا ایکشن بٹن شامل کر سکتے ہیں۔ iOS/iPadOS پر سفاری میں شیئر کے بٹن پر تھپتھپائیں، بالکل نیچے تک اسکرول کریں، 'ایکشن میں ترمیم کریں...' کے بٹن پر تھپتھپائیں اور AdBlock Pro کو فہرست میں شامل کردیں۔

JavaScript ایک خاص زبان ہے جو ویب سائٹس کو انٹرایکٹیو بنانے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ مگر بعض اوقات اسے اشتہارات داخل کرنے یا آپ کو آن لائن ٹریک کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اسے آف کرنے سے ایسا ہونا تقریبا بند ہو جائے گا، لیکن اس سے ویب سائٹ کی فعالیت بھی ختم ہو سکتی ہے۔

Top